کے الیکٹرک " کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں بلا جواز، ناجائز اضافے اورصارفین کو اضافی بل بھیجنے پررابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
ادارے کو نجی تحویل میں دیتے وقت یہ معاہدہ کیا گیا تھا کہ " کے الیکٹرک "آنے والے سات سال تک بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کرے گی،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
منگل 25 اگست 2015 22:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے " کے الیکٹرک " کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں بلا جواز، ناجائز اضافے اورصارفین کو اضافی بل بھیجنے کی شدید ترین مذمت کی ہے اور اس اقدام کو اہلیان کراچی کے ساتھ کھلی دشمنی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب " کے الیکٹرک "کے صارفین مہنگی ترین بجلی استعمال کررہے ہیں اور دوسری طرف " کے الیکٹرک " کی جانب وقفے وقفے سے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری مسلسل پریشانی اور مسائل کاشکار ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ " کے الیکٹرک "کو نجی تحویل میں دیتے وقت یہ معاہدہ کیا گیا تھا کہ " کے الیکٹرک "آنے والے سات سال تک بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کرے گی اور شہر کراچی کی ضروریات کے مطابق مزید بجلی پیدا کرنے کے لئے نئے یونٹس لگائے گی لیکن اس کے برعکس نہ ہی مزیدبجلی پیدا کرنے کے لئے کسی قسم کے اقدامات کئے گئے اورنہ ہی ’’کے الیکٹرک‘‘نے شہریوں کو بجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں اور تیکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری کو پورا کیا بلکہ بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اور اضافی بلنگ کے ذریعے کراچی کے عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کو بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.