دھوکہ دہی اور مجرمانہ مقاصد کیلئے فیس بک کے 5 لاکھ جعلی اکاوَنٹس استعما ل کرنے والے امریکی شخص کو 3 سال جیل کی سزا

muhammad ali محمد علی منگل 25 اگست 2015 23:05

دھوکہ دہی اور مجرمانہ مقاصد کیلئے فیس بک کے 5 لاکھ  جعلی اکاوَنٹس استعما ..
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) دھوکہ دہی اور مجرمانہ مقاصد کیلئے فیس بک کے 5 لاکھ جعلی اکاوَنٹس استعما ل کرنے والے امریکی شخص کو 3 سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں سین فورڈ والس نامی شخص کو سوشل میڈیا کی غیر قانونی استعمال پر 3 سال کی جیل اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سین فورڈ والس گزشتہ کئی برس سے سوشل میڈیا کو دھوکہ دہی کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور اسی باعث 2009 میں عدالت کی جانب سے ان پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک کو استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

تاہم سین فورڈ نے 2011 میں عدالتی احکامات کی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے فیس بک پر جعلی اکاوَنٹس استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ سین فورڈ فیس بک پر 5 لاکھ جعلی اکاوَنٹس کے ذریعے لوگوں کو پریشان کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :