جسٹس کاظم ملک کو کوئی دھمکی نہیں دی: پرویز رشید

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اگست 2015 00:15

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے جسٹس کاظم ملک کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے جسٹس کاظم ملک کی جانب سے ان پر لگائے جانے والے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں دی ہے۔

(جاری ہے)

این اے 122 کے فیصلے کے حوالے سے جسٹس کاظم سے متعلق ان کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے۔ جسٹس کاظم نے ایاز صادق کیخلاف متعصبانہ فیصلہ دیا ہے جس پر تحفضات ہیں اور ان کی جانب سے انہی تحفضات کا اظہار کیا گیا تھا۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ جسٹس کاظم کی جانب سے لکھا گیا خط انہیں موصول نہیں ہوا۔ جب خط موصول ہوگا وہ اس کا جواب دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :