سرینا ، شراپووا ، نڈال سڑکوں پر ٹینس کھیلنے لگے

بدھ 26 اگست 2015 10:51

سرینا ، شراپووا ، نڈال سڑکوں پر ٹینس کھیلنے لگے

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26اگست۔2015ء) امریکا میں سرینا ولیمز، شراپووا اور رافیل نڈال جیسے سپر سٹار پلیئرز سڑکوں پر نکلے اور ٹینس کھیلنا شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھیلوں کی مصنوعات تیار کرنے والی ایک کمپنی نے اپنے90 کی دہائی کے مشہور اشتہار کی طرز پر ایڈ ریکارڈ کیا جس میں سرینا ولیمز، ماریا شراپووا، جینی بوچارڈ اور میڈیسن کیز شامل تھیں ۔ اس موقع پر اے ٹی پی ورلڈ ٹورز کے موجودہ اور سابق سٹارز راجر فیڈرر، رافیل نڈال، گریگور دیمتروف، پیٹ سیمپراس، آندرے اگاسی اور جان میکنرورے بھی موجود تھے۔ یہ سب پلیئرز یہاں یو ایس اوپن میں شرکت کے لیے موجود ہیں ۔