پاپ سنگر عالمگیر اٹلانٹا کے سٹی ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے

اخراجات کے 50لاکھ میرے ذمہ ہیں امدادکی بجائے اپنے میوزک کنسرٹس کے ذریعے پیسہ اکٹھا کرونگا‘عالمگیر

بدھ 26 اگست 2015 11:19

پاپ سنگر عالمگیر اٹلانٹا کے سٹی ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے

اٹلانٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستانی پاپ سنگر عالمگیر امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے سٹی ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے، آپریشن کے ذریعے اسپتال انتظامیہ نے ان کے دونوں گردے نکال کر ٹرانسپلانٹ کے لیے انھیں 4 جنوری 2016 کی تاریخ دی ہے- عالمگیر نے بتایا کہ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں اب وہ گھر میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی واک کرتے ہیں انھیں ڈائیلسز کے لیے ہفتے میں 3 بار لازمی اسپتال جانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

امریکن پاسپورٹ کی وجہ سے انھیں بہت سی سہولتیں ہیں انھیں گھر سے اسپتال لانے لے جانے کیلیے فری ایمبولینس سروس مہیا کی گئی ہے۔ اگلے 2 ماہ میں وہ پاکستان آ جائیں گے۔ ٹرانسپلانٹ کے 20 فیصد اخراجات تقریباً 50 لاکھ روپے ان کے ذمہ ہیں وہ کسی سے امداد لینے کے بجائے اپنے میوزک کنسرٹس کے ذریعے پیسہ اکٹھا کریں گے انھیں بہت سے چینلز اور بین الاقوامی آرگنائزرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس رقم کو اکٹھا کرنے کیلیے ان کا ساتھ دینگے۔