ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

بدھ 26 اگست 2015 11:39

ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمید ہال میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی ٹی ایف کے چیئرمین شاہد بلوچ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 32 مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ نیشنل ہائی وے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ساجد ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے اور یہ ٹورنامنٹ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔