پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے "را" نے بالی ووڈ کو بھی ساتھ ملا لیا ، سازش بے نقاب

بدھ 26 اگست 2015 12:28

پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے "را" نے بالی ووڈ کو بھی ساتھ ملا لیا ، سازش ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست2015ء)پاکستان کیخلاف ہر وقت سرگرم بھارتی خفیہ ایجنسی "را" نے پاکستان کو دہشتگردی کے حوالے سے بدنام کرنے کیلئے ایک اور سازش تیار کی ہے اور اس بار اس سازش کا حصہ بالی ووڈ کو بھی بنایا جائےگا مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا کہ مصدقہ ذرائع کے مطابق معروف بھارتی ہدایتکار کاروبونی کپور کا قریبی عزیز نوین کپور جو برطانیہ میں پرائیویٹ پروڈکشن ہائوس چلاتا ہے اور ساتھ بھارتی میڈیا کیلئے کام کرتا ہے۔

اس کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ پاکستان میں ایسے گھر تلاش کیے جائیں یا جعلی دستاویزات تیار کروا کے ان کو دائود ابراہیم سمیت بھارت کو مطلوب افراد کی رہائش گاہوں کے طور پر میڈیا پر لایا جائے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نوین کپور اور را کے ایجنٹ مل کر اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں مارگلہ روڈ پر ایسی رہائش گاہ کو چند دنوں میں دائود ابراہیم کی اسلام آباد میں رہائش بنا کر سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ لوگ دائود ابراہیم کی بیوی یا اس کے کسی قریبی عزیز کے نام سے ٹیلی فون یا بجلی کا جعلی کنکشن لگوا کر اس کا بل تیار کریں گے جبکہ اسی طرح اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی بھارت کو مطلوب افراد کی بھی جعلی رہائش گاہیں بنا کر سامنے لائی جائیں گی اور شور مچایا جائے گا کہ بھارت کو انتہائی مطلوب دائود ابراہیم اسلام آباد میں رہ رہا ہے۔

اعلیٰ حکومتی شخصیات اور حساس ادارے اس کو سپورٹ کر رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے بھارت کی اس سازش کا سراغ لگا لیا ہے اور اسے ناکام بنانے کیلئے کام شروع کر دیا گی اہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی مجوزہ مذاکرات کے دن بھی کراچی میں دائود ابراہیم کی ایک جعلی رہائش گاہ ، جعلی بل اور اس کی بیوی سے مبینہ گفتگو اپنے تمام ٹی وی چینلز پر چلا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی کہ دائود ابراہیم کراچی میں ہے لیکن بعد میں وہ رہائش گاہ کراچی کے ایک بزبسمین کی نکلی۔

اس شرمندگی کے بعد اب وہ اسلام آباد میں دائود ابراہیم کی جعلی رہائش گاہ کو سامنے لائیں گے۔اس حوالے سے کپور خاندان کے بالی ووڈ اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سرگرم ہیں ، یاد رہے کہ بونی کپور بھی پاکستان مخالف فلمیں بنانے کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں۔