فخر پاکستان۔۔عطا اللہ کی صاحبزادی لاریب عطا نے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 12:35
امریکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : عطا اللہ کی صاحبزادی لاریب عطا نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاریب عطا بصری اثرات (Visual effects) میں مہارت رکھنے والی پاکستان کی پہلی نوجوان لڑکی ہیں۔ ہالی وڈ میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے سے لاریب عطا کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔ لاریب نے 19 سال کی عمر میں 2006 میں ہالی وڈ میں قدم رکھا جب انہوں نے ڈزنی، جارج مائیکل اور رولنگ اسٹون کے اشتہارات کے لیے کام کا آغاز کیا۔
16 سال کی عمر میں ہالی وڈ کے ایک فلم پروجیکٹ سے کام کا باقاعدہ آغاز کیا۔(جاری ہے)
لاریب عطا نے اولمپک چائنہ کے پرومو پر بھی کام کیا، علاوہ ازیں نائیک فٹ بال ورلڈ کپ پرومو میں بھی اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے جسے پوری دنیا میں دکھایا گیا۔ ان دونوں پروجیکٹس کے بعد لاریب عطا بی بی سی، سکائے اور سپینش ٹی وی جیسی بڑی بڑی میڈیا کمپنیوں کا حصہ بن گئیں۔ لاریب عطا گریویٹی، گوڈزیلا اور ایکس مین میں کام کرنے والی ٹیموں کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔واضح رہے کہ لاریب عطا پاکستانی لیجنڈ عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی ہیں. کم ترین عمر میں ایسا اعزاز رکھنے پر لاریب عطا نے پاکستان کا نام اپنے والد ہی کی طرح روشن کر دیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.