پاکستان کرکٹ ٹیم کے 25 کھلاڑیوں کا غیر رسمی تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں جاری

بدھ 26 اگست 2015 12:41

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 25 کھلاڑیوں کا غیر رسمی تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے 25 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں جاری ہے ۔۔ کیمپ میں جاپانی بیس بال کوچ نے حفیظ کو خصو صی فیلڈنگ پریکٹس بھی کرائی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے سربراہ تو ہیڈکوچ نیشنل اکیڈمی محمداکرم تھے لیکن جاپان سے تعلق رکھنے والے بیس بال کوچ ٹومو آئرو کووا کا فیلڈنگ سیشن قابل توجہ رہا۔

(جاری ہے)

فیلڈنگ کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے طویل بیٹنگ اور باؤلنگ سیشن بھی کیے۔ قومی ٹیم کے کیمپ میں شعیب ملک، محمدحفیظ کے علاوہ فاسٹ باولر عمران خان اور سہیل خان بھی شریک ہوئے جبکہ کراچی سے بلائے جانے والوں میں انور علی، اسد شفیق نے بھی بیٹنگ پریکٹس کی۔کیمپ کا مقصد فٹنس کے معیار کو بہتر کرنا ہے جسے یکم ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی سے پہلے ختم کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :