آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ کورنگی بلوچ اور صاحبداد محمڈن کی سیمی فائنل تک رسائی

بدھ 26 اگست 2015 12:45

آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ کورنگی بلوچ اور صاحبداد محمڈن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) محمدی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر میمن گوٹھ پر جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2ٹیموں نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا پہلء کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں صاحبداد محمڈن نے آزاد الیون ملیر کو ایک سخت مقابلے کے بعد 4-2سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم آل برادرز کواس وقت عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جب مد مقابل کورنگی بلوچ نے 6گول داغ کرکے سیمی فائنل میں جگہ محفوظ کرلی کورنگی بلوچ کی جانب سے عقیل نے 3گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامئے کے مطابق کے دو سیمی فائنل مورخہ 26اور 27اگست کو جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 28اگست2015ءء بروز جمعہ کو کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ہونگے جو اپنے دست مبارک سے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی پیش کرینگے ۔