بورڈ مخالف تقاریر ، جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے کا نیشنل سٹیڈیم میں داخلہ بند کردیا گیا

بدھ 26 اگست 2015 12:49

بورڈ مخالف تقاریر ، جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے کا نیشنل سٹیڈیم میں ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26اگست۔2015ء) پی سی بی نے کراچی میں بورڈ مخالف تقاریر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسپلن توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے سی سی اے کے جوائنٹ سیکریٹری اور پروفیسر اعجاز فاروقی کے دست راست جمیل احمد کے نیشنل سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئےبورڈ کے کراچی آفس اور سکیورٹی عملے کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کی شام کے سی سی اے ایگزیکٹیو کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ کرکٹ بورڈ کے حد درجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل احمد نے کمشنر کراچی کپ کی افتتاحی تقریب اور ٹی وی چینلز پر پی سی بی حکام کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کی تھی جس کا چیئرمین شہریار خان اور اعلی حکام نے سخت نوٹس لیا ہے ۔ جمیل احمد، اعجاز فاروقی کے ساتھ مذاکرات کے لئے لاہور بھی گئے تھے ۔ دریں اثنا نیشنل سٹیڈیم میں کے سی سی اے سے آفس کو خالی کرانے کی تجوزیر بھی زیر غور ہے ۔ بورڈ اس کا کوئی کرایہ وصول نہیں کرتا ۔