انگلش پریمیئر لیگ : آرسنل اور لیور پول کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

بدھ 26 اگست 2015 13:12

انگلش پریمیئر لیگ : آرسنل اور لیور پول کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26اگست۔2015ء) انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنلاورلیور پول کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا ، ادھر سپینش لیگ میں ایبار نے گرینیڈا سی ایف کیخلاف 1-3 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ انگلش پریمیئرلیگ میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل اور لیورپول کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا ۔ میچ کے اختتام تک کوئی گول نہ ہوسکا اور میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہونے کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کی ترقی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

لیور پول تین اور آرسنل نویں نمبرپر پہنچ گئے۔ مانچسٹر سٹی پہلے، لیسٹرشائر دوسرے ،مانچسٹریونائٹیڈ چوتھے اور لیگ چیمپئن چیلسی ٹاپ ٹین پر موجود ہیں ۔ دوسری جانب سپینش لیگ میں ایبار اورگرینیڈاسی ایف مدمقابل ہوئے۔ فاتح ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول کرکے برتری حاصل کی تاہم گرینیڈا نے دوسرے ہاف میں گول کرکے سکور 1-2 کردیا ۔ ایبار نے دوسرے ہاف میں گیند کو جال کی راہ دکھا کر سکور 1-3 کردیا جو آخر تک برقرار رہا۔ اس فتح کے ساتھ ہی ایبار پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگیاجبکہ گرینیڈا سی ایف 20ویں نمبر پر ہیں ۔