شہداء نانگا پیرآل آزاد کشمیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ 3ستمبر سے بیس بگلہ میں شروع ہو گا
بدھ 26 اگست 2015 13:15
باغ/بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع پرفضا مقام اور غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین بیس بگلہ میں شہداء نانگا پیرآل آزاد کشمیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ 3ستمبر سے شروع ہو گا-ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کئی ٹیموں کو دعوت نامے ارسال کئے جا رہے ہیں-والی بال ٹورنامنٹ علاقے کی مشہور گیم ہے اس موقع پر عوام کا جم غفییر ہوتا ہے جس میں گرد ونواح اور دور دراز سے سینکڑوں لوگ شرکت کرتے ہیں-یہ ٹورنامنٹ 1995ء کو شروع کیا گیا تھا جوہر سال تسلسل کے ساتھ اب تک جاری وساری ہے-ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل عمیر حیدر‘ راجہ بشیر خان‘راجہ حنیف خان‘ سید راشد شاہ‘ سردار نسیم خان‘ راجہ بابر خان‘ راجہ ندیم اور دیگر نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اوراجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ نقد انعام دیا جائے گا-اس ٹورنامنٹ کا مقصد 1947ء کے شہداء کی قربانیاں نئی نسل تک منتقل کرنا کہ ہمارے اسلاف نے کس مقصد کیلئے جانیں قربان کیں-
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.