سرینا ولیمز،ماریاشراپووا،جینی بوچارڈاور رافیل نڈال سڑکوں پر ٹینس کھیلنے لگے

بدھ 26 اگست 2015 13:17

سرینا ولیمز،ماریاشراپووا،جینی بوچارڈاور رافیل نڈال سڑکوں پر ٹینس ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) امریکہ میں سرینا ولیمز، شراپووا اور رافیل نڈال جیسے سپر اسٹارپلیئرز سڑکوں پر نکل آئے اور وہیں ٹینس کھیلنا شروع کردی۔

(جاری ہے)

کھیلوں کی مصنوعات تیار کرنے والی ایک کمپنی نے اپنے90 کی دہائی کے مشہور اشتہار کی طرز پر ایڈ ریکارڈ کیا جس میں سرینا ولیمز، ماریا شراپووا، جینی بوچارڈ اور میڈیسن کیز شامل تھیں۔اس موقع پر اے ٹی پی ورلڈ ٹورز کے موجودہ اور سابق اسٹارز روجر فیڈرر، رافیل نڈال، گریگور دیمتروف، پیٹ سیمپراس، آندرے اگاسی اور جان میکنرورے بھی موجود تھے۔ یہ سب پلیئرز یہاں یو ایس اوپن میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔