انگلش ٹی ٹوئنٹی : شاہد آفریدی فائنل میں نارتھمپٹن شائر سے کھیلیں گے

بدھ 26 اگست 2015 13:17

انگلش ٹی ٹوئنٹی : شاہد آفریدی فائنل میں نارتھمپٹن شائر سے کھیلیں گے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26اگست۔2015ء) آل رائونڈر شاہد خان آفریدی 29 اگست کو نارتھمپٹن شائر کی جانب سے انگلش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل واروکشائر کے خلاف کھیلیں گے ۔ اسی دن ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانیہ کے ویزے کی درخواست دی ہے اگر ویزہ مل گیا تو سیمی فائنل اور فائنل کھیلیں گے جس کے بعد وہ قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے مین رائونڈ میں کراچی زیبراز کی قیادت کریں گے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے وہ کوالی فائنگ راونڈ نہیں کھیل سکیں گے ۔