ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی وکلاءنے جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے لازوال قربانیاں دیں جنہیں کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 26 اگست 2015 13:21

ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) مانچسٹر میں لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،قانون کی بالادستی کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں جمہورئت کی بقاءکے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز آئے اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ بند کر کے استصواب رائے کرائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی نے کہا کہ آئین ہی تمام اداروںکو انکی حدود و قیود کا پابند بناتا ہے،ملکی آئین کی بحالی اور استحکام کے لئے پاکستانی وکلاءنے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :