راولپنڈی : امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل آسٹن کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 13:38

راولپنڈی : امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل آسٹن کی آرمی چیف جنرل راحیل ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 اگست 2015ء) : امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ، آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. جنرل آسٹن نے خطے کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے پاک فوج کی آپریشن میں کامیابیوں اور اقدامات کو سراہا. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل آسٹن نے جی ایچ کیو کے دورے کے دوران شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی.