آستانہ : وزیر اعظم نواز شریف اور صدر قازقستان کی مشترکہ پریس کانفرنس
وزیر اعظم نواز شریف کی صدر قازقستان کو دورہ پاکستان کی دعوت
سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 13:52
آستانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 اگست 2015ء) :آستانہ میں وزیر اعظم نواز شریف اور صدر قازقستان نور سلطان کی موجودگی میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یاداشتوں سمیت معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان اور صدر قازقستان کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوئی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے شاندار استقبال اور میزبانی پر قازقستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا.
انہوں نے کہا کہ قازقستان کی حیرت انگیز ترقی پر صدر قازقستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. ہم خطے میں امن و استحکا م کی کوششوں کے حامی ہیں، انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شرکت کے لیے صدر قازقستان کو دعوت دی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گیس اور پٹرول کی درآمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔(جاری ہے)
علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے اقتصادی راہدری کا منصوبہ زیر تکمیل ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت معیشت اور ہوائی رابطوں میں تعاون پڑھانے پر اتفاق ہوا، مزید تعاون بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی حکومت نے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے.
جبکہ صدر قازقستان نور سلطان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، اقتصادی راہداری منصوبے سے قازقستان کو سمندر تک رسائی ملے گی. تقریب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے صدر قازقستان نور سلطان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی.متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.