مکہ مکرمہ میں غیر معیاری کھانے فراہم کرنے والے 12 ریستوران بند، مزید 14 کو وارننگ جاری

بدھ 26 اگست 2015 14:23

مکہ مکرمہ میں غیر معیاری کھانے فراہم کرنے والے 12 ریستوران بند، مزید ..

مکہ ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں غیر معیاری کھانے فراہم کرنے والے 12 ریستوران بند جبکہ مزید 14 کو وارننگ جاری کر دی۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہری انتظامیہ کا صحت عامہ کا شعبہ ہوٹلوں کی طرف سے معیاری کھانے فراہم کرنے کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم چلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران تمام ہوٹلوں اور ریستورانوں کی چیکنگ کی جائے گی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں اور ریستورانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مہم کے دوران بعض ہوٹلوں کی طرف سے زائدالمعیاد اشیاء گاہکوں کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مہم کے دوران غیر مناسب انداز میں سٹور کی گئی کھانے پینے کی 838 کلوگرام اشیاء بھی ضبط کر لی گئیں۔