پاکستان اور قازقستان کامشترکہ کمیشن اور فضائی سروس شروع کرنے پر اتفاق

بدھ 26 اگست 2015 14:43

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان اور قازقستان نے مشترکہ وزارتی کمیشن ،تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت فضائی سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے ،بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف ملاقات کیلئے صدارتی محل پہنچے تو پرتپاک استقبال کیا گیا ،اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بھجوائے گئے،قازقستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے نوازشریف کو سلامی دی،وزیراعظم اور قازقستان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں پاک قازقستان تعلقات سمیت اقتصادی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قازقستان اسلامی ملک میرا دوسرا گھر ہے، پاکستان قازقستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان قازقستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون چاہتا ہے،قازقستان کی قیادت کے ویژن کو سراہتے ہیں، اس موقع پر صدر نور سلطان نذر بایوف نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک تاریخی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ، آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستان واحد ملک تھا جس نے سب سے پہلے ہمیں تسلیم کیا ہے ،پاکستان میں معاشی اصلاحات قابل تعریف ہیں ،نواز شریف ملک کو ترقی کی جانب لیکر جارہے ہیں،پاکستان کے ساتھ دوستی کی قدر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ،دونوں سربراہان نے اپنے اپنے وفودکا فرداً فرداً تعارف بھی کرایا۔دونوں ملکوں نے تجارت ،معیشت ،توانائی ،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ د ونوں ممالک نے مشترکہ وزارت کمیشن کی تشکیل پر بھی متفق ہوئے ہیں جو تجارت اور اقتصادی تعاون کا روڈ میپ تیار کریگا،دونوں ممالک کے درمیان تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے جبکہ دونوں ممالک کے سربراہوں نے فضائی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تاجروں کیلئے ویزہ کے حصول کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے مشترکہ تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :