پاک ایران تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھائے جانے کا امکان

بدھ 26 اگست 2015 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھائے جانے کا امکان ہے، دونوں ممالک کے سفراء جلد اسلام آباد میں اس حوالے سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے نئے طریقہ کار پر بات چیت متوقع ہے ۔ اس وقت پاکستان ایران سے 43 ملین ڈالر کی برآمدات جبکہ 186 ملین ڈالر درآمدات کرتا ہے ۔اس سے قبل 2010 میں پاک ایران تجارت کا حجم تقریبا 1 ارب ڈالر تھا۔

متعلقہ عنوان :