ڈمپل کپاڈیہ صحرا میں شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی

بدھ 26 اگست 2015 15:25

ڈمپل کپاڈیہ صحرا میں شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی

ممبئی ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ صحرا میں شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈمپل کپاڈیہ دبئی کے مرغم نامی صحرا میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ ایک سین کے دوران فلم کی کاسٹ کو ریت پر بھاگنا تھا۔

(جاری ہے)

ڈمپل کا بھاگتے ہوئے پاؤں اپنے لہنگے میں اٹک گیا اور وہ منہ کے بل زور سے گریں جس پر انہیں اچھی خاصی چوٹیں آئیں تاہم فوری طبی امداد نے معاملے کی سنگینی کو سنبھال لیا اور شوٹنگ 3 گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ شروع کی گئی۔ فلم ،جس کا نام ”مہارانی“ ہے، کے ڈائریکٹر انیس بزمی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں انیل کپور اور ناناپاٹیکر شامل ہیں۔