بیگم مجھ سے زیادہ سمجھدار ہیں، کونا ل کپور کا اعتراف

بدھ 26 اگست 2015 15:25

بیگم مجھ سے زیادہ سمجھدار ہیں، کونا ل کپور کا اعتراف

ممبئی ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار کونا ل کپور نے اعتراف کیاہے کہ وہ شادی کے بعد سے اپنی زندگی کو پہلے سے زیادہ خوش و خرم محسوس کر رہے ہیں۔ فلم ”رنگ دے بسنتی“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے امتیابھ بچن کی بھتیجی نینابچن سے اس سال فروری میں شادی کی تھی۔

(جاری ہے)

31 سالہ اداکار نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ وہ اپنی اہلیہ سے ہر بات شیئر کرتے ہیں اور ان کے ردعمل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی بیگم ان سے زیادہ سمجھدار ہیں، اس لئے معاملہ فہمی میں بھی ان سے آگے ہیں۔ کونال نے کہاکہ ان کی بیگم کی سمجھداری ان کے بہت کام آتی ہے۔ اداکار کی آنے والی ایک فلم جلد ریلیز ہونے کو ہے۔