اسلام آباد: ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری قابل مذمت ہے، قاسم ضیا کو بھی جھوٹے الزام میں پکڑا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 15:27

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کوئی جرم ثابت نہیں ہو جاتا کسی کو مجرم قرار نہیں دیا جس سکتا، ان کا کہنا تھا کہ اطلاع کے مطابق عاصم حسین کو تفتیش کے لیے لے جایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عاصم حسین کی گرفتاری پر حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا. انہوں نے کہا قاسم ضیا کو بھی جھوٹے الزام کی بنا پر گرفتار کیا گیا اور اولمپین کو ہتھکڑیاں لگا دی گئیں. دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر اہم انکشافات ہونے کا امکان ہے جبکہ عاصم حسین کی گرفتاری کی خبر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو دے دی گئی ہے.