صنم سعید کی فلم بجانا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی

بدھ 26 اگست 2015 15:32

صنم سعید کی فلم بجانا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) اداکارہ صنم سعید کی فلم ” بجانا“ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ۔ فلم میں ہیرو کا کردار محب مرزا کر رہے ہیں فلم کے پروڈیوسر ارشد علی ہیں جبکہ ناصر خان اس فلم کی ہدایتکاری کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم نے کہا کہ ان کی یہ فلم ” بجانا“ انڈسٹری کو بحالی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لئے آکسیجن کا کام دے گی انہوں نے کہا کہ فلم کی سٹوری خاصی جاندار ہے ۔