قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اہلخانہ کے ہمراہ دیار غیرسیرو تفریح میں مشغول

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 اگست 2015 15:37

قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اہلخانہ کے ہمراہ دیار غیرسیرو تفریح میں ..

اوسلو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26اگست۔2015ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق فراغت کے لمحات میں دیار غیر میں اہل خانہ کے ہمراہ سیرو تفریح کرنے نکل گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی اہلیہ عظمی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیسٹ کپتان کی ناروے کے پرفضا مقامات پر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں مصباح اینڈ فیملی چھٹیاں انجوائے کرتی نظر آرہی ہے۔

41سالہ مصباح الحق اس وقت ناروے میں چیریٹی میچز کھیلنے میں مصروف ہیں اور ان تصاویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے بہت عمدہ طریقے سے لطف اندورز ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)