پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پشاورسے کراچی تک ریلوے ٹریک ڈبل و اپ گریڈ کرنے کا ڈرافٹ فزیبلٹی رپورٹ تیار

بدھ 26 اگست 2015 15:45

اسلام آ باد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پشاورسے کراچی تک ایم ایل(ون) ریلوے ٹریک ڈبل اور اپ گریڈ کرنے کے سلسلے میں ڈرافٹ فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ڈرافٹ فزیبلٹی رپورٹ سی آر ای ای سی (چین)، نیسپاک اور پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے پریکس نے 4ماہ کی مدت میں تیارکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پشاورسے لاہورتک پرانے ٹریک کو اپ گریڈاور نیاٹریک بھی بچھایا جائے گا جبکہ لاہورسے کراچی تک دو رویہ ٹریک کو اپ گریڈ کیاجائے گا، اسی طرح کوٹری سے کراچی تک ایک اضافی ٹریک بچھایا جائے گا۔

رپورٹ پاکستان ریلوے کے سینئر جنرل منیجرکوپیش کی جائے گی جس کے بعدرپورٹ کا ٹیکنیکل بنیادوں پرجائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک کی ڈبلنگ اور ٹریک کی اپ گریڈیشن کا باضابطہ آغاز2016 میں کردیا جائے گاجبکہ یہ منصوبہ 3 سے 5 سال میں مکمل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی حکومت نے پشاور سے کراچی ایم ایل ون کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لیے35کروڑ روپے مختص کیے ہیں اور یہ فزیبلٹی رپورٹ پاکستان نے اپنے فنڈ سے تیارکرائی ہے۔

ذرائع نے کہاکہ ٹریک کی اپ گریڈیشن اور ڈبلنگ کے لیے ٹینڈرز میں پاکستانی کمپنیاں بھی حصہ لے سکیں گی۔ ذرائع نے مزیدبتایاکہ پشاورسے کراچی تک ٹریک کی اپ گریڈیشن اور ڈبلنگ سے ٹرینوں کی اسپیڈ بڑھ کر 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :