الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 26 اگست 2015 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، بلدیاتی انتخابات 3حصوں میں ہوں گے،پہلے مرحلے میں 31اکتوبر کو پولنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،بلدیاتی انتخابات 3حصوں میں ہوں گے،پہلے مرحلے میں 31اکتوبر کو پولنگ ہو گی، پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 7سے 11ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے،کاغذات کی جانچ پڑتال12سے 17ستمبر تک ہو گی، یکم اکتوبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،2اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی جبکہ پولنگ 31اکتوبر کو ہو گی، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق تینوں مرحلوں میں 15,15 یا 20,20اضلاع میں پولنگ ہو گی۔