ملتان : الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 کا فیصلہ پی ٹی‌آئی رہنما جہانگیر ترین کے حق میں سنا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 15:52

ملتان : الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 کا فیصلہ پی ٹی‌آئی رہنما جہانگیر ..

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : کپتان نے ہیٹرک کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی. الیکشن ٹربیونل ملتان کے جج رانا زاہد محمود نے این اے154 میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ 132 ویں سماعت پر سنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 کا فیصلہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے حق میں سنا دیا ہے.الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے این اے 154 لودھراں میں انتخاب کالعدم قرار دے دیا ہے. واضح رہے کہ این اے 154 سے صدیق بلوچ کامیاب ہوئے تھے ، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔