ڈومیسٹک کرکٹ کے نشریاتی حقوق کےلیے پی ٹی وی سپورٹس اور نجی چینل مقابل

بدھ 26 اگست 2015 16:15

ڈومیسٹک کرکٹ کے نشریاتی حقوق کےلیے پی ٹی وی سپورٹس اور نجی چینل مقابل

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26اگست۔2015ء) ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کے نشریاتی حقوق کے لئے پی ٹی وی سپورٹس اور نجی سپورٹس چینل میں مقابلہ پڑ گیا ہے جسکا فیصلہ چند روز میں ہونیکا امکان ہے ، پی سی بی کا جھکاؤ نجی سپورٹس چینل کی طرف ہے کیوں کہ غیر معیاری کوریج اورمعاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ڈومیسٹک کرکٹ کے نشریاتی حقوق پی ٹی وی سپورٹس سے چھن جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ رواں سال کرکٹ سیزن کے لئے نشریاتی حقوق نجی سپورٹس چینل کو دینے کے بارے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے ۔ پی ٹی وی سپورٹس کی طرف سے فیصل آباد میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں غیر معیاری پروڈکشن اور کمنٹری پیش کرنے پر چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ بھی کیا تھا اور پی ٹی وی سپورٹس کے اعلیٰ حکام کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا جسکے بعد سرکاری سپورٹس چینل کو اپنے کمنٹیٹرز برطرف کرنے پڑے تھے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے پی ٹی وی سپورٹس کی اعلیٰ ترین شخصیت کو بھی متعدد بار شکایت کی لیکن بہتری نہیں آ سکی ۔ پی ٹی وی سپورٹس کی غیر معیاری کوریج کے مسائل اہل اور قابل افراد کو کھڈے لائن لگانے کیوجہ سے سامنے آئے حالانکہ ماضی میں سرکاری سپورٹس چینل نے بہترین پروڈکشن سے سب کو متاثر بھی کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ کا جس نجی سپورٹس چینل کی طرف ڈومیسٹک کرکٹ کے حقوق دینے کے لئے جھکاؤ پایا جاتا ہے وہ چینل بھی ماضی میں معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے ۔ نجی سپورٹس چینل کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ میچز اپنی پسند کے شہر میں رکھے ۔ ادھر نجی سپورٹس چینل کا ماضی بھی معاہدوں کی پاسداری کے حوالے سے زیادہ اچھا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :