ملتان : جعلی ڈگری کیس، صدیق بلوچ تاحیات نا اہل قرار
سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 16:30
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 کا فیصلہ سناتے ہوئے این اے 154 کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا ہے واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق بلوچ کی کامیابی کے ساتھ ان کی ڈگری کو بھی چیلنج کیا تھا.
(جاری ہے)
انتخاب کالعدم قرار دینے کے بعد مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب الیکشن ٹربیونل نے صدیق بلوچ کی ڈگری کو بھی جعلی قرار دے دیا.
الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق صدیق بلوچ کو جعلی ڈگری ہونے کی بنا پر تاحیات نا اہل قرار دے دیا گیا ہے . الیکشن ٹربیونل کا کہنا ہے کہ صدیق بلوچ تاحیات الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے. دوسری جانب صدیق بلوچ کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد پارٹی سے مشاورت کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا.مزید اہم خبریں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.