عظیم بیٹسمین محمدیوسف کل اپنی41ویں سالگرہ منائیں گے

بدھ 26 اگست 2015 16:37

عظیم بیٹسمین محمدیوسف کل اپنی41ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورعظیم بیٹسمین محمدیوسف کل جمعرات کو اپنی41ویں سالگرہ منائیں گے۔محمد یوسف 27اگست1974ء کو لاہورمیں پیداہوئے انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئرکاآغاز26فروری1998ء کوڈربن میں جنوبی افریقہ کیخلاف کیااورآخری ٹیسٹ 26اگست2010ء کولارڈزمیں انگلینڈکیخلاف کھیلا۔ون ڈے انٹرنیشنل کیریئرکاآغاز28مارچ1998ء کوہرارے میں زمبابوے کیخلاف کیا اور آخری ون ڈے میچ8نومبر2010ء کودبئی میں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا۔

(جاری ہے)

پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ28اگست2006ء کوبرسٹول میں انگلینڈکیخلاف کھیلا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 7 ستمبر 2010ء کوکاڈف میں انگلینڈکیخلاف کھیلا۔ ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں محمدیوسف نے90ٹیسٹ میچوں کی 156 اننگز میں 52.39 کی اوسط سے 7530رنزبنائے جن میں 24سنچریاں اور33نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور223رنزہے۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے288 میچوں کی 273اننگزمیں 41.71کی اوسط سے 9720رنزبنائے جن میں 15سنچریاں اور64نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور141رنزناٹ آوٴٹ ہے۔انہوں نے فیلڈنگ کے دوران 58کیچ بھی پکڑے۔محمدیوسف نے 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی 3 اننگز میں 16.66 کی اوسط سے50رنزبنائے انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور26رنزہے۔