ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی افتخار احمد خیبر پختو نخوا کی ٹینس مینز رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگئے

بدھ 26 اگست 2015 16:39

ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی افتخار احمد خیبر پختو نخوا کی ٹینس مینز رینکنگ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء ) پشاور سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی افتخار احمد خیبر پختو نخوا کی مینز رینکنگ میں نمبر ون پر آگئے ،افتخار احمد نے نہ صرف صوبائی سطح پر بلکہ قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبے کا نام روشن کیا ،یوتھ گیمز میں خیبر پختو ن خوا کی ٹیم کے سربراہی کرتے ہوئے صوبے کیلئے گولڈ میڈل جیتا ، افتخار احمد امان اللہ خان ٹینس چیمپیئن شپ میں بھی رنر اپ چیمپیئن رہے ،افتخار احمد کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ خیبر پختون خوا مین ٹینس کا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن سہولیات کی عدم فراہمی کے باعٹ مشکلات کا سامنا ہے ،صوبائی حکومے کے جانب سے نئے ٹینس کورٹ بنانے کا اعلان خوش آئندہ ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر طاہر ،جنرل سیکرٹری عمر آیاز اور کوچ رومان خان کی کوششوں کے باعث صوبے میں ٹینس کو فروغ ملا ہے اور ان ہی کی بدولت صو بے اور بلخصوص پشاور کے کھلاڑی ملک کے بڑے برے اداروں میں کھیل رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں نمبر ون بننے کیلئے محنت کی اور بہت جلد بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندی کرونگا اور وہاں پر بھی پاکستان کا لوہا منواؤں گا۔