میانمار پارلیمنٹ میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف قانون سازی، برمی باشندوں کے اسلام قبول کرنے پر پابندی، دوسری شادی پر سخت سزائیں لاگو، گلوبل روہنگیا سینٹراور اراکان روہنگیا یونین کا صدر میانمار سے متنازعہ بل مستردکرنے کا مطالبہ، عالمی برادری سے نوٹس لینے کی استدعا
بدھ 26 اگست 2015 17:56
اسلام آباد /مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کیلئے سرگرم نمائندہ تنظیموں گلوبل روہنگیا سینیٹراور اراکان روہنگیا یونین نے میانمارکی مشترکہ پارلیمنٹ میں روہنگیا مسلمان اقلیت کے خلاف جاری مظالم کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے دو عدد متنازعہ آئینی بِلوں کی منظوری کو قابلِ مذمت اقدام قرار دیتے ہوئے میانمار کے صدر تھین سین سے مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق صدر گلوبل روہنگیا سینیٹر شیخ عبداﷲ معروف نے عالمی برادری کی توجہ حکومتی اقدام کی طرف دِلاتے ہوئے کہا کہ مذہب تبدیلی اور شادی بیاہ سے متعلقہ حکومتی مجوزہ بل نہ صرف شخصی آزادی ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹرڈ کے آرٹیکل نمبر18بلکہ میانمار کے اپنے آئین 2008ء کی سنگین خلاف ورزی ہے،صدر گلوبل روہنگیا سینٹرشیخ عبداﷲ معروف اورڈائریکٹر جنرل اراکان روہنگیا یونین ڈاکٹر وقارالدین کے مطابق میانمار میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے نئی قانون سازی کے تحت حکومتی اجازت کے بغیر مذہب تبدیلی اور ایک سے زائد شادیوں پر پابندی لگانے کا مقصد مسلمانوں کے جداگانہ دینی تشخص کوپامال کرنا ہے، متنازعہ بل میں ایک سے زائد شادیوں پر جائیداد ضبطی، پہلی بیوی کو طلاق ، سات سال قیداوربھاری جرمانے سمیت سخت سزائیں لاگو کی گئی ہیں، جبکہ برمی آبادی میں اسلام قبول کرنے کے رحجان کاتوڑ کرنے کیلئے عمر کی حد اٹھارہ سال مقرر کرکے باقاعدہ حکومت کو درخواست دینا لازمی کردیا گیا ہے،پانچ رکنی حکومتی کمیٹی نوے دن کے اندردرخواست گزار کے بار ے میں انکوائری مکمل کرکے مذہب تبدیلی کی درخواست قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی، روہنگیا مسلمانوں کی تنظیموں نے اقوام متحدہ، اسلامی ممالک اور عالمی برادری سے بنیادی انسانی حقوق اور شخصی آزادی سے متصادم قانون سازی پر نوٹس لینے کی استدعابھی کی ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.