برطانوی شہزادے کے ہم شکل بچے کی تصاویر نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 18:02

برطانوی شہزادے کے ہم شکل بچے کی تصاویر نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی۔

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء): برطانوی شہزادے جارج کے دوسالہ ہم شکل بچے کی تصاور نے سوشل میڈیا سمیت انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

ویسے تو ہر بچہ اپنی ماں کا شہزادہ ہی ہوتا ہے لیکن کچھ بچے یہ اعزاز لے کر پیدا ہوتے ہیں،برطانوی شہزادے جارج جیسے ہی خدوخال کا حامل ایک اور بچہ برطانیہ ہی میں پیدا ہوا،اپنی ماں کا لاڈلہ، ہو بہوشہزادہ جارج کے ہی خدوخال کا حامل ہے. شہزادہ جارج ہی کی طرح آنکھیں،وہی رنگت،وہی صحت،برطانوی شہر والورہیپمٹن کا دو سالہ کروز بینٹلے ایک نظر دیکھنے میں برطانوی شہزادہ جارج ہی لگتا ہے۔

اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ اسے گھر سے باہر لے کر جاتی ہیں تو لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں اور اسے شہزادہ جارج سمجھنے لگتے ہیں۔ شہزادہ جارج کی سی شکل پانے کے باعث دو سالہ کروز بینٹلے کی تصاویر نے انٹر نیٹ پر خاصی دُھوم مچا رکھی ہے.