میڈیا کپ فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل، ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

بدھ 26 اگست 2015 18:28

میڈیا کپ فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل، ..

لاہور ۔26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پریس کلب لاہور کی سپورٹس کمیٹی نے غوری ٹائر فلڈ لائٹس میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے جبکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں نے بدھ کو باغ جناح سمیت لاہور کی مختلف گراؤنڈز میں پریکٹس کی۔ ٹورنامنٹ 28اگست کو وحدت کالونی کی گراؤنڈ پر شروع ہوگا جس میں 42 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

ان 42 ٹیموں میں پریس کلب کے کونسل ممبران پر مشتمل میڈیا کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والی 32، تاجروں، فنکاروں، ڈاکٹرز، سیاست دان، سابق کرکٹرز، بیورو کریٹس، پارلیمینٹرین اور دیگر شعبوں کی دس ٹیمیں شامل ہیں۔ میڈیا کے اداروں کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے میچز نمائشی ہوں گے اور ان کا ٹورنامنٹ کے نتائج پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 400 سے لے کر 500 کونسل ممبر ان شرکت کریں گے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا جبکہ مین آف دی میچ، مین آف دی سیریز کیلئے انعامات کے علاوہ ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کو ایک ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :