سنجے مشرا کامیڈی فلم ”منگل ہو“ میں بزنس مین کا کردار ادا کریں گے

بدھ 26 اگست 2015 18:36

سنجے مشرا کامیڈی فلم ”منگل ہو“ میں بزنس مین کا کردار ادا کریں گے

ممبئی ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار سنجے مشرا کامیڈی فلم ”منگل ہو“ میں بزنس مین کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”آنکھوں دیکھی“ سے شہرت یافتہ اداکار سنجے مشرا نئی فلم ”منگل ہو“ میں بزنس مین کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ کامیڈی فلم ہوگی۔ فلم کی ہدایات پریتیش چکراورتی دے رہے ہیں۔ پریتیش چکراورتی کا فلم کے حوالہ سے کہنا ہے کہ منفرد طرز کی کامیڈی فلم ہے جس میں مرکزی کردار سنجے مشرا نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سنجے بہترین اداکار ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ فلم کیلئے بھی وہ بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :