سپورٹس کمپلیکس ہاسٹل انتظامیہ سے کھلاڑیوں کو ملنے والی سہولیات غیر تسلی بخش ، ہیڈ کوچ اتھلیٹک ٹیم

بدھ 26 اگست 2015 18:48

سپورٹس کمپلیکس ہاسٹل انتظامیہ سے کھلاڑیوں کو ملنے والی سہولیات غیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)پاکستانی اتھلیٹک ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کیمپ کمانڈر اصغر علی گل نے سپورٹس کمپلیکس ہاسٹل کی انتظامیہ کی طرف سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی خوراک ، فوڈ سپلمنٹ اور رہائشی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اتھلیکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کی صحت کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے ۔

بدھ کو اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اتھلیکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ گزشتہ ہفتے سے جاری ہے جس میں مرد اور خواتین سمیت پورے ملک سے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں یہ کیمپ جنوری 2016ء میں بھارت میں ہونے والے سیف گیمز میں شمولیت کے لئے تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جب سے تربیتی کیمپ شروع ہوا ہے پہلے روز سے آج تک ہاسٹل کے کھانے کا مینیو تبدیل ہوا اور محدود فوڈ سپلمنٹ دیا جارہا ہے اور نہ ہی رہائشی کمروں کی حالت بہتر ہے جس سے کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر اسی طرح یہ روش جاری رہی تو کھلاڑیوں کی کارکردگی اور صحت کو متاثر کرسکتی ہے لحاظہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اتھلیکٹس بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی ہیں انہوں نے عالمی معیار کے مطابق سہولیات فروغ کی جائیں کیونکہ اتھلیٹ قومی ٹیم سیف گیمز میں شرکت کے لئے تیاریاں کررہی ہے