الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اگست 2015 18:53

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلی مرتبہ ضابطہ اخلاق کو حکم نامے کی حیثیت دی گئی ہے۔ جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں بڑے جلسے جلوس کرنے، لاوَڈ اسپیکر کا استعمال کرنے اور اسلحے کی نمائش کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔