شکایت کرنے پر خاتون پر ابلتا پانی پھینک کر انہیں جھلسا دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اگست 2015 19:10

شکایت کرنے پر خاتون پر ابلتا پانی پھینک کر انہیں جھلسا دیا گیا
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) شکایت کرنے پر ہوٹل ویٹر کی جانب سے خاتون صارف پر ابلتا پانی پھینک کر انہیں جھلسا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے ایک ہوٹل میں خاتون صارف پر ویٹر نے گرم ابلتا ہوا پانی پھینک کر انہیں صرف اس لیے جھلسا دیا کہ وہ ہوٹل کی کاگردگی سے غیر مطمئن ہونے کے باعث شکایت کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

خاتون صارف کی جانب سے ہوٹل کی کارگردگی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ہوٹل کی انتظامیہ سے شکایت کی گئی تاہم ان کی شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر انہوں نے ہوٹل کی کارگردگی کے حوالے تحفضات کا اظہار سوشل میڈیا کی ایک ویب سائٹ پر کردیا۔

خاتون صارف کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ہوٹل پر کی جانے والی تنقید ہوٹل کے ایک ویٹر کی نظروں میں آگئی۔ ویٹر کو خاتون صارف کی جانب سے کی گئی تنقید شدید ناگوار گزری۔ اس واقعے کے بعد جب خاتون صارف دوبارہ اسی ہوٹل گئیں تو اس موقع پر ہوٹل میں موجود ویٹر سے ان کی ایک مرتبہ پھر تکرار ہوگئی جس پر ویٹر نے غصے میں آکر خاتون پر گرم ابلتا ہوا پانی پھینک دیا جس کے باعث خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ بعد ازاں خاتون کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ویٹر کو پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :