ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بند کمرے میں کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اگست 2015 19:16

ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بند کمرے میں کرنے کا فیصلہ
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) برطانیہ میں چل رہے ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بند کمرے میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی جانب سے درخواست کرنے پر عدالت کی جانب سے ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بند کمرے میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اس وقت ایم کیو ایم کے رہنما سرفراز مرچنٹ ویسٹ لندن کی عدالت میں موجود ہیں اور عدالت کی جانب سے پریس گیلریوں میں موجود تمام افراد کو نکل جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :