Live Updates

این اے 110 سے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اگست 2015 19:26

این اے 110 سے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو مناظرے ..
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) این اے 110 سے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے این اے 110 کے حلقے میں 2013 کے عام انتخابات میں شکست کھانے والے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے وزیر دفاع کو مناظرے کا چیلنج دیا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وہ بھاگے نہیں ہیں بلکہ عوام کی عدالت میں موجود ہیں۔ وہ خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہیں اگر وہ اپنی بات ثابت نہ کرپائے تو خواجہ آصف کیخلاف دھاندلی کا کیس واپس لے لیں گے۔ یاد رہے کہ این اے 110 کا حلقہ ان 4 حلقوں میں شامل ہے جنہیں تحریک انصاف کی جانب سے کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات