پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کراچی کے جناح ہسپتال کا دورہ

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اگست 2015 19:34

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کراچی کے جناح ہسپتال ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے کراچی کے مصروف ترین جناح ہسپتال کا دورہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کی جانب سے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی گئی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی خراب حالت زار دیکھ کر انہیں شدید دکھ ہوا ہے۔ وہ ہسپتال کیلئے 20 لاکھ روپے کا عطیہ دے رہے ہیں۔ وہ سندھ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں کی خراب حالت زار کا نوٹس لے اور مریضوں کی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جائے۔