کوئٹہ سے 550افغان مہاجرین کوافغانستان کے علاقے ہرات بھیج دیاگیا

رواں سال اب تک پچاس ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھجوایاجاچکاہے،یو این ایچ سی آر

بدھ 26 اگست 2015 19:52

کوئٹہ سے 550افغان مہاجرین کوافغانستان کے علاقے ہرات بھیج دیاگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے بارے میں ادارے کے تعاون سے رواں سال اب تک پچاس ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیجاجاچکا ہے ان لوگوں کو رضاکارانہ واپسی کے بارے میں ایک بڑے پروگرام کے تحت واپس بھیجا گیا ہے جس میں یو این ایچ سی آر اپنابھرپورکردارادا کررہی ہے بدھ کو بھی کوئٹہ میں بلیلی کے مرکز سے 550 رجسٹرڈ افغان مہاجرین کوہرات بھجوایا گیا جس سے بلوچستان سے اب تک واپس جانیوالوں کی تعداد9ہزار ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا سے اب تک رواں سال پچیس ہزار نوسو ،پنجاب سے گیارہ ہزار تین سو، سندھ سے چار ہزار اور آزاد جموں وکشمیر سے دو ہزار آٹھ سو افغان مہاجرین واپس گئے ہیں ا ن میں سے 34فیصد ا فغان مہاجرین کو شمالی علاقوں اور 31 فیصد کووسطی علاقوں میں بھیجا گیا ہے جنوبی علاقوں سے صرف نو فیصد جبکہ مشرقی علاقوں سے انیس فیصدمہاجرین واپس آگئے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں یو این ایچ سی آر کے سربراہ دنیش لال شرستہ نے ان افغان مہاجرین کوالوداع کرتے ہوئے کہاکہ افغان مہاجرین کے مسئلے کاواحد حل ان کی رضاکارانہ واپسی ہے ۔

افغانستان میں بتدریج استحکام اور روزگار کے ذرائع پیدا ہونے سے توقع ہے کہ وہاں مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل تیز ہوگا۔2002ء سے اب تک 39لاکھ مہاجرین واپس جاچکے ہیں جبکہ اب بھی پندرہ لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں جو کسی بھی ملک میں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔