حساس اداروں نے اسلام آباد سے ا فغان خفیہ ایجنسی کے 2اہلکاروں کو گرفتار کر لیا

گرفتاراہلکار طالبان سے رابطے کرکے پاکستان میں تخریب کاری کررہے تھے ۔رینجرز،پولیس اورخفیہ اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں مشترکہ کارروائی کی ، 40افغانیوں کی گرفتاری

بدھ 26 اگست 2015 21:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) حساس اداروں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ا فغان خفیہ ایجنسی کے 2اہلکاروں کو گرفتار کر حساس اداروں نے حال ہی میں ملنے والی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ا فغان خفیہ ایجنسی کے 2اہلکاروں کو گرفتار کیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی کے گرفتاردونوں اہلکار طالبان سے رابطے کرکے پاکستان میں تخریب کاری کررہے تھے،حساس اداروں نے ملزمان کو اسلام آباد کے سیکٹرجی نائن سے حراست میں لیکرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرز،پولیس اورخفیہ اداروں نے وفاقی دارالحکومتمیں مشترکہ کارروائی کی ،کارروائی میں40افغانیوں کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔