`چیئرمین پی اے سی ، اراکین سمیت اعلیٰ حکام و صحافیوں کو زائد المعیاد خشک دودھ کی چائے پلائی گئی، کئی لوگوں کی حالت غیر

صحافیوں کا شدید احتجاج، پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ منسوخ و سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ `

بدھ 26 اگست 2015 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پی اے سی کے چیئرمین کیمٹی و اراکین سمیت وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام اور صحافیوں کو زائد المعیاد خشک دودھ کی چائے پلائی گئی جس سے کئی لوگوں کی حالت غیر ہوگئی،جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا ۔ پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ منسوخ اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی اور اراکین کے علاوہ وزارت خزانہ اور صحافیوں کو زائد المعیاد خشک دودھ کی چائے پیش کردی گئی جس کا ذائقہ انتہائی خراب تھا جس سے کئی اراکین کے دل متلا گئے جس پر کچھ صحافیوں نے خشک دودھ کے ڈبے کو چیک کیا تو اس پر درج تاریخ زائد المعیاد ہوچکی تھی جس کے باعث انہوں نے کمیٹی کے دوران احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کیخلاف فوراً انکوائری کا مطالبہ کردیا

متعلقہ عنوان :