مسلم لیگ ن کا ایک اور گلو بٹ سامنے آ گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اگست 2015 21:34

مسلم لیگ ن کا ایک اور گلو بٹ سامنے آ گیا

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) مسلم لیگ ن کا ایک اور گلو بٹ سامنے آ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال سانحہ ماڈل ٹاوَن کے موقع پر سامنے آنے والے مسلم لیگ ن کے گلو بٹ کے بعد ایک اور ایسا کردار سامنے آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی گزشتہ سال تحریک انصاف کی جانب سے آزادی مارچ پر حملہ کرنے والا گلو بٹ ٹائپ کا ایک کردار پومی بٹ سامنے آیا تھا۔ اب ایسا ہی ایک اور کردار بلو بٹ سامنے آیا ہے۔ بلو بٹ کی جانب سے آج ملتان میں این اے 154 کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کے جشن پر حملہ کرکے کئی افراد کو مکوں اور تھپڑوں کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :