پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر سیف کا لاہور میں قائم ہونے والے ای خدمت مرکز کا دورہ
ڈومی سائل، ڈرائیونگ لائسنس، پیدائش و اموات سرٹیفکیٹ، رجسٹری ، ٹوکن ٹیکس، ٹریفک جرمانہ کی ادائیگی، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگرمتعدد خدمات شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے بلا تاخیر ملیں گی
بدھ 26 اگست 2015 22:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے جناح ٹاؤن ہال لاہور میں نئے قائم ہونے والے ای۔خدمت مرکز کا دورہ کیا اور مرکز کے افتتاح کے لئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ای گورننس ) ساجد لطیف اور پراجیکٹ ڈائریکٹر وسیم بھٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر عمر سیف نے ای۔
خدمت میں نصب کی جانے والی مشینری اور آلات کو چیک کیا۔ انہوں نے عوام کے لئے بیٹھنے کی جگہ اور دیگر سہولتوں کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے پی آئی ٹی بی کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ راولپنڈی کی طرح لاہور کا ای۔خدمت مرکز بھی عوامی خدمت کا شاندار مظہر ہو گا جہاں ڈومی سائل، ڈرائیونگ لائسنس، پیدائش ، اموات، شادی اور طلاق سرٹیفکیٹ،فرد ملکیت ،روٹ پرمٹ، شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کا حصول،جائیداد کی رجسٹری و انتقال کے اندراج ،ٹریفک جرمانہ و ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی سمیت متعددسرکاری خدمات ایک ہی چھت کے نیچے کمیوٹرائزڈ طریقے سے دستیاب ہوں گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.