حوثی باغیوں کی سرحد پار کارروائی، تین سعودی فوجی جاں بحق

بدھ 26 اگست 2015 22:09

حوثی باغیوں کی سرحد پار کارروائی، تین سعودی فوجی جاں بحق

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)سعودی عرب کے فوجی حکام نے بتایا ہے کہ یمنی باغیوں کی طرف سے کیے گئے سرحد پار حملوں میں تین سعودی فوجی مارے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے صوبہ جازان کے سرحدی علاقوں میں راکٹ داغنے کے علاوہ توپ خانہ سے گولے بھی برسائے۔

(جاری ہے)

اس کارروائی میں تین سعودی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق اس حملے کے بعد جوابی کارروائی بھی کی گئی لیکن اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ دوسری طرف گزشتہ روز عدن میں بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس کے ایک دفتر پر ہوئے ایک حملے کے بعد اس تنظیم نے اپنے چودہ غیر ملکی کارکنوں کو واپس بلا لیا ہے