غیر مرد سے بات کرنے پر مصری شخص نے بیوی کو قتل کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اگست 2015 22:46

غیر مرد سے بات کرنے پر مصری شخص نے بیوی کو قتل کردیا
قاہرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) غیر مرد سے بات کرنے پر ایک مصری شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مصر میں ایک شخص کی جانب سے اپنی بیوی کو صرف اسلیے قتل کردیا گیا کہ وہ ٹیلی فون پر کسی غیر مرد سے بات کررہی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کو دیے گئے بیان میں قاتل نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اپنے دفتر سے جب گھر واپس آیا تو اس نے اپنی بیوی کو ایک شخص سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پایا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ خود کے غصے پر قابو نہ رکھ پایا اور اپنے پستول سے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :